9 اکتوبر 2024 - 10:20
صہیونی امریکہ کے انتخابات میں اپنا اثرورسوخ استعمال کررہے ہیں، ڈاکٹر بقائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست، جنگ کو پورے علاقے میں پھیلانے کی غرض سے امریکی کے اگلے صدارتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے اپنا شر پسندانہ اثرورسوخ استعمال کررہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر اسماعیل بقائی نے بدھ  [9 اکتوبر 2024ع‍] کی صبح اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ  جرائم پیشہ غاصب صہیونیوں کا گینگ پورے علاقے میں جنگ پھیلا نے کی غرض سے آمریکہ کے اگلے صدارتی انتخابات میں اپنا شر پسندانہ اثر و رسوخ استعمال کررہا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے: عین ممکن ہے کہ امریکہ کے سیکورٹی ادارے غاصب صہیونی ریاست کے دھوکے میں آگئے ہوں اسی لئے ایران پر امریکہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگا رہے ہیں۔

ڈاکٹر اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ حقائق میں ہیرا پھیری کرنے کا صریح نمونہ اور انتہائی گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110