اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ کے وار میڈیا سینٹر نے ایک انفوگرافک ویڈیو جاری کیا ہے
جس میں 8 اکتوبر سن 2023 سے لیکر 8 اکتوبر 2024 ہونے والے جس میں صہیونی غاصبوں کے
خلاف حزب اللہ کے ہزاروں حملوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔
حزب اللہ نے اعلان کیا ہے
کہ صہیونی فوجی مراکز، ٹھکانوں اور کالونیوں پر ہونے والے حملے غزہ کے مظلوم عوام
کی حمایت میں کیے گئے ہیں۔
اس معلوماتی ویڈیو میں
واضح کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملوں کے نتیجے میں 3 لاکھ سے زیادہ صہیونی
آبادکار 100 کالونیاں، بستیاں اور قصبے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
حزب اللہ نے اعلان کیا کہ
ان شجاعانہ کارروائیوں کے دوران لبنان کی سرحد سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر مقبوضہ
اراضی میں واقع اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور مجاہدیں کے حملوں کے خوف سے سرحد سے
30 کلومیٹر کے فاصلے تک واقع تمام صہیونی کالونیوں کو مکمل طور پر خالی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ عالم مجاہد سید
حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد صہیونیوں کو توقع تھی کہ حزب اللہ کا شیرازہ بکھر
جائے گا لیکن حزب اللہ کے بہادر جوانوں کے منظم حملوں میں بدستور شدت آتی جا رہی
ہے جس کے نتیجے میں صہیونیوں کو بری طرح ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110
یہ بھی دیکھئے:

