1 اکتوبر 2024 - 14:04
صہیونی ریاست کے 3 اہم اہداف پر عراقی اسلامی مقاومت کا حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے: آج منگل کی صبح ہم نے صہیونی ریاست کے 3 اہم اہداف کو متعدد العرقاب (جدید کروز) میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ریاست کے ٹھکانوں پر حملوں کے تسلسل میں عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس حکومت کے مرکز میں 3 اہم اہداف پر جدید کروز میزائلوں سے حملے کا اعلان کیا۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے صہیونی ریاست کے مرکز میں 3 علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے: آج منگل کی صبح ہم نے صہیونی ریاست کے 3 اہم اہداف کو متعدد العرقاب (جدید کروز) میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اتوار کی رات عراقی اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں نے کئی ڈرونز سے مقبوضہ فلسطین کے ساحل پر ام رعش (ایلات کی بندرگاہ) پر حملہ کیا۔

اس کے علاوہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس سے قبل ایک بیان جاری کیا تھا جس میں مقبوضہ گولان میں ایک اہم ہدف پر ڈرون سے حملہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس مقاومتی تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ یہ آپریشن صہیونی قبضے کے خلاف مزاحمت اور فلسطینی عوام کی مدد اور صہیونیوں کے ہاتھوں لبنانی شہریوں کے قتل عام کا جواب دینے کے سلسلے میں ہمارے نقطہ نظر کے تسلسل میں ہوا ہے۔

گذشتہ ہفتوں اور مہینوں میں عراقی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات میں بھی حساس اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔