29 ستمبر 2024 - 07:41
عراقی اسلامی مقاومت نے تل ابیب میں ایک اہم ہدف کو نشانہ کیا

عراق کی اسلامی مقاومت نے صہیونی ریاست کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تل ابیب میں ایک اہم ٹھکانے کو ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی اسلامی مقاومت نے تل ابیب میں ایک اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

عراق کی اسلامی مقاومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصبوں کے خلاف جد و جہد، فلسطین و لبنان کے عوام کی مدد اورصہیونی ریاست کی طرف سے  بچوں، خواتین اور بوڑھوں سمیت عام لوگوں کے قتل عام کے جواب کے لئے عراق کی اسلامی مقاومت کے مجاہدوں نے ہفتے کی صبح تل ابیب میں ایک اہم ٹھکانے کو ٹارگٹ بنایا۔

بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ صہیونی دشمن کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور مستقبل قریب میں اس پر زیادہ شدت سے حملے کئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110