اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ
العظمیٰ خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے جاری
کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
لبنان کے نہتے عوام کے قتل عام نے ایک طرف سے صہیونی پاگل کتے کی
درندگی کی عادت کو سب کے لئے آشکار کر دیا، اور دوسری طرف سے غاصب صہیونی ریاست کے
سرغنوں کی کوتاہ بینی اور بے وقوفانہ پالیسیوں کو ثابت کرکے دکھایا۔
صہیونی ریاست پر حکمرانی کرنے والے دہشت گرد ٹولے نے غزہ پر مسلط کردہ
ایک سالہ مجرمانہ جنگ سے سبق حاصل نہیں کیا اور وہ اس حقیقت کے ادراک سے قاصر رہے
کہ خواتین اور بچوں اور عام نہتے عوام کا قتل عام، مقاومت (مزاحمت) کے مضبوط
ڈھانچے میں خلل نہیں ڈال سکتا اور اسے مفلوج نہیں کر سکتا؛ چنانچہ وہ آج بھی اسی
حماقت آمیز پالیسی کو لبنان میں آزما رہے ہیں۔
صہیونی مجرمین جان لیں کہ وہ اسے کہیں زیادہ چھوٹے اور حقیر ہیں کہ
حزب اللہ لبنان کے مستحکم ڈھانچے کو مؤثر نقصان پہنچا سکیں۔ خطے کی مقاومت کی تمام
افواج حزب اللہ کے ساتھ اور اس کے حامی و پشت پناہ ہیں۔ اس خطے کے مقدرات مقاومتی
افواج اور ان کی چوٹی پر سرفراز و سربلند حزب اللہ کے ہاتھوں رقم ہونگے۔
لبنانی عوام اس حقیقت کو نہیں بھول سکے ہیں کہ کسی زمانے میں غاصب
صہیونی ریاست کے فوجی بیروت تک کے لبنانی علاقوں کو اپنے بوٹوں تلے روند ڈالتس تھے، اور حزب اللہ ہی نے ان کی ٹانگیں توڑ دیں اور لبنان کو عزیز و
سربلند کر دیا۔
آج بھی اللہ کی قوت و قدرت سے لبنان،
جارح، خبیث اور روسیاہ دشمن کو پشیمان کرے گا۔
تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ اپنے تمام تر وسائل
کے ساتھ لبنانی عوام اور سربلند حزب اللہ کے کندھے سے کندھا لگا دیں اور ظالم و
خبیث، غاصب ریاست کے مقابلے میں ان کا ساتھ دیں۔
والسلام على عباد اللہ الصالحين
سید علی خامنہ ای
28 ستمبر 20024ع
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110