صہیونی ریاست کے ٹی وی چینل 13 نے بھی ایلات پر دو ڈرون طیاروں سے
حملے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔
صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے بھی دعوی کیا ہے کہ ایلات بندرگاہ پر
ڈرون حملے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کی مقاومت اسلامی نے منگل کے روز ایک بیان میں مقبوضہ جولان میں
غاصب صہیونی ریاست کے اہم ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کا اعلان کیا تھا۔
عراقی مقاومت اسلامی نے گذشتہ مہینوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں
مختلف اہم اور حساس صہیونی مراکز اور فوجی
ٹھکانوں پرحملے کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110