25 ستمبر 2024 - 16:06
حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے 63500 یہودی نوآبادکار بے گھر ہوگئے، صہیونی ریاست کا اعتراف

صہیونی ریاست کے سرکاری ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے 63500 صہیونی آبادکاروں کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صیہونی ریاست کی کابینہ کے ترجمان ڈیوڈ منسر نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں پر حزب اللہ کے حملوں کا بہت زیادہ اثر ہوا ہے اور ان حملوں کی وجہ سے ہی  63500 صہیونی آبادکاروں  کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

مزید صیہونی کابینہ کے ترجمان ڈیوڈ منسر نے کہا کہ حزب اللہ نے 7 اکتوبر 2023  سے 23 ستمبر 2024 تک اسرائیل پر 9000 راکٹ داغے ہیں۔