24 ستمبر 2024 - 08:18
لبنان پر صہیونی ریاست کی جارحیت، شہداء کی تعداد 492 تک پہنچ گئی

لبنان کی وزارت صحت نے جنوبی لبنان میں صہیونی ریاست کے مجرمانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 492 تک بڑھنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں پر صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں 35 بچے اور 58 خواتین بھی شامل ہیں۔

ان حملوں کے نتیجے میں 1,645 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آج صبح صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کیے اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔

حزب اللہ لبنان بھی عام شہریوں پر ہونے والے حملوں کے سامنے خاموش نہیں بیٹھی ہے اور اس نے صبح مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی ٹھکانوں اور بستیوں کے  خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے اور گذشتہ ایک گھنٹے میں اس نے صہیونی ریاست کے ٹھکانوں پر درجنوں راکٹ داغے ہیں۔

حزب اللہ کے آج کے حملوں سے صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے چنانچہ مقبوضہ شہر حیفا میں تمام تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی گئیں اور لوگوں کو پناہ گاہوں میں جانے کو کہا گیا ہے۔

دریں اثنا لبنان کے  عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا ہے کہ  لبنان پر اسرائیلی حکومت کے مسلسل حملے ہر لحاظ سے ایک نسل کُشی اور تباہ کن جنگ ہے اور یہ در اصل لبنان کے شہروں، دیہاتوں اور کھیتیوں (اور حرث و نسل) کو تباہ کرنے  کی ایک منظم سازش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110