22 ستمبر 2024 - 17:06
جو بائیڈن پریس کانفرنس میں ساتھ بیٹھے مودی کو ہی بھول گئے

امریکی صدر جوبائیڈن بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا تقریب کے دوران تعارف کروانا بھول گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے مطابق، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی 3 روزہ دورے پر گذشتہ روز امریکہ پہنچے تھے جہاں صدر جو بائیڈن نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی تو اس دوران وہ بھارتی وزیراعظم کا تعارف کروانا ہی بھول گئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کو کواڈ لیڈرز سمٹ کی پریس کانفرنس میں نریندر مودی کو اسٹیج پر بلانا تھا لیکن وہ [ظآہرا معمول کے مطابق، ذہنی] الجھن کا شکار ہوگئے اور وہ یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے کہ انہیں تین سربراہان حکومت میں سے کس کو متعارف کروانا ہے؟

81 سالہ جو بائیڈن نے کہا کہ ’آپ سب کا شکریہ۔۔۔ اور اب میں کس کا تعارف کروانے والا ہوں؟ کون اگلا ہے؟‘

ان کی گھبراہٹ کو دیکھتے ہوئے عملے کے ایک فرد نے جو بائیڈن کو بتایا کہ نریندر مودی بھارت کے وزیراعظم ہیں، جس کے فوراً بعد ہی بھارتی وزیراعظم نے [خود ہی!] اسٹیج پر آکر امریکی صدر سے ہاتھ ملایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110