21 ستمبر 2024 - 19:36
لبنانی مزاحمتی محاذ کے کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کے بعد عراقچی کا پیغام

ایران کے وزیر خارجہ نے صہیونی ریاست کے کل کے حملے میں لبنانی اسلامی مقاومت کے نامور کمانڈر کی شہادت پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سید عباس عراقچی نے امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے X نیٹ ورک پر لکھا: "جب بھی کسی عظیم کمانڈر کے ہاتھ سے پرچم گرتا ہے تو دوسرا کمانڈر اسے اٹھا کر میدان میں آتا ہے۔"

انھوں نے اپنے پیغام میں جنوبی ضاحیہ میں صہیونی ریاست کے حملے میں لبنانی مزاحمت کے حالیہ شہداء کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: ایسے حال ات میں کہ جب اسرائیلی ریاست اپنے ہلاک شدگان کی تعداد چھپا رہی ہے، حزب اللہ فخر کے ساتھ اپنے شہداء کی قربانی کو ہم سب کے سامنے پیش کرتی ہے اور ان بے شمار لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جنہوں نے خود کو مقدس اہداف کے لئے وقف کر رکھا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک اور پیغام میں غزہ کی جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نسل کشی کے آغاز کے ایک سال بعد بھی نیتن یاہو اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کرسکا ہے اور اب پورے خطے کو جنگ میں گھسیٹنے کے لیے شدت سے کوشاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110