اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ناصر کنعانی نے منگل کی رات کہا کہ لبنان میں آج کی دہشت گردانہ کارروائی صہیونی ریاست اور ان کے کرائے کے ایجنٹوں کی مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ ہے اور یہ کاروائی تمام اخلاقی اور انسانی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے اور اس سلسلے میں صہیونی ریاست پر عالمی سطح پر مقدمہ چلانے اور سزا دیے کی ضرورت ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا: یہ دہشت گردانہ کارروائی، جو درحقیقت اجتماعی قتل کی ایک قسم ہے، ایک بار پھر واضح طور پر ثابت کرتی ہے کہ صہیونی ریاست نے فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور نسل کشی کے ارتکاب کے ساتھ ساتھ، علاقائی و عالمی امن و امان کے لئے بھی سنجیدہ خطرات پیدا کر دیئے ہيں؛ چنانچہ صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ اقدامات اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ ایک واضح ضرورت ہے اور ضروری ہے کہ عالمی برادری جرائم پیشہ صہیونی ریاست کو سزا سے چھوٹ دیئے جانے کے عمل کے خلاف اقدام کرے۔
انہوں نے لبنانی قوم اور حکومت، نیز مقاومت کے مجاہدین اور بزدلانہ دہشت گردی کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے لبنانی شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، لبنان میں ایران کے سفیر سمیت اس حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ترجمان وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنانی حکومت اور قوم کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
۔۔۔۔۔
110