اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، آج بدھ [18
ستمبر 2024ع] کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران
کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر پیرحسین کولی وند ہلال احمر کے 12 جنرل فزیشنز
اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں اور 12 نرسوں اور پیرا میڈیکس پر مشتمل رضاکاروں کی ٹیم کے ہمراہ
لبنان روانہ ہوئے ہيں۔
اس سے قبل ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ کی موجودگی میں لبنان میں دہشت گردانہ حملے کے بعد میڈيکل اور امدادی ٹیم کو بیروت روانہ کئے جانے پر غور کے لئے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گيا تھا اور ٹیم کی روانگی کا فیصلہ اسی اجلاس میں ہؤا تھا۔
ڈاکٹر کولی وند نے اس میٹنگ میں بتایا کہ امدادی ٹیموں کو لبنان بھیجنے کا فیصلہ، وزارت صحت و طبی تعلیم ، وزارت خارجہ اور لبنانی حکام کے مابین ہم آہنگی کے بعد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110