اہل بیت(ع) نیوز ـ ابنا ـ کے مطابق، وسطی یافا (تل ابیب) میں ہزاروں
افراد نے نیتن یاہو کابینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے غزہ سے صہیونی
قیدیوں کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا۔
ریلی میں شریک صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ قیدیوں کو وطن واپس لانے کے لئے حکومت کے ناکام مذاکرات پر مایوس ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں 6 صہیونی قیدیوں کی لاشیں ملنے کے بعد احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔
۔۔۔۔۔
110