
14 ستمبر 2024 - 07:12
News ID: 1484983

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، شیعیان افغانستان کا ایک گروہ زائرین کربلا کے استقبال کے لئے صوبہ دایکنڈی اور صوبہ غور کی سرحد پر رواں دواں تھا کہ اسی اثناء میں تکفیری ٹولے داعش کے دہشت گردوں نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی اور 14 بے گناہ شہریوں کو شہید کر دیا۔ اس دہشت گردانہ اقدام کے شہداء دایکنڈی کے شہروں سنگ تخت اور بندر سے تعلق رکھتے تھے۔/110
