29 جون 2024 - 23:10
اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تمام مزاحمتی محاذ جوابی کاروائیاں کریں گے۔ ایرانی مشن

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو ایران اور اس کے علاقائی اتحادی اس کا مقابلہ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، نیو یارک میں ایران کے مشن کا یہ تبصرہ اسرائیل اور لبنان میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے درمیان ایک وسیع علاقائی جنگ کے خدشے کے تحت سامنے آیا ہے۔ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے دونوں فریقین کے درمیان تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے دوسرے دن سے ہی غاصب صہیونیوں پر حملوں کا آغاز کیا اور ان حملوں میں مسلسل شدت آ رہی ہے۔

صہیونی فوج کا دعوی ہے لبنان پر حملے کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے جس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ واشنگٹن نے اس منصوبے سے اتفاق کر لیا ہے!

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایرانی مشن نے کہا کہ ’یہ لبنان پر حملہ کرنے کے ارادے کے بارے میں صہیونی ریاست کے پروپیگنڈے کو نفسیاتی جنگ سمجھتا ہے۔ اگر اس نے بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت شروع کی، تو ایک تباہ کن جنگ شروع ہو جائے گی۔ تمام مزاحمتی محاذوں کی مکمل شمولیت سمیت تمام آپشنز موجود ہیں۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110