اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سیکریٹری جنرل حزب اللہ
لبنان نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران، خادم الرضا(ع) آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی
اور وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کی شہادت پر رہبر
انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کے نام اپنے پیغام میں آپ کو
تعزیت پیش کرتے ہوئے آپ کے لئے طول عمر اور سلامتی کی دعا کی ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے اس پیغام میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کے اراکین کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے رہبر انقلاب سے مخاطب ہوکر لکھا ہے: آپ ہمیں ان بزرگوں کی شہادت پر اپنے غم اور صدمے میں شریک سمجھیں؛ آپ استکباری طاقتوں کے خلاف گھمسان جنگ میں امت مسلمہ کی قیادت اور راہنمائی کر رہے ہیں، ہم، تمام تر مظلومین، اور مقاومت اسلامی کے مجاہدین کی تسکین اور امید کا سرمایہ آپ کا وجود اور آپ کی حکیمانہ ہدایات ہیں۔
انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے: ہم آپ کو صدر اور ان کے وفد کے اراکین کی شہادت پر آپ کو تعزیت عرض کرتے ہیں۔
سیکریٹری جنرل حزب اللہ نے اپنے پیغام مین لکھا ہے: میں دعا کرتا ہوں کہ خدائے متعال آپ کو طویل زندگی عطا فرمائے، اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے میں آپ کی مدد فرمائے اور شہداء کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے: وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان تمام بین الاقوامی فورموں میں مقاومت کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔
سیکریٹری جنرل نے آخر میں لکھا ہے: میں حزب اللہ، مجاہدین، جانبازوں، شہداء کے اہل خانہ اور مقاومت کے حامیوں کی طرف سے آپ کو خالصانہ ترین تعزیت پیش کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110