17 فروری 2024 - 10:28
لاہور - پاکستان: مختلف شہروں سے TTP کے اہم دہشتگرد کمانڈر معاویہ سمیت 7 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 164 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے؛ اس دوران 7 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستانی ادارے سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں۔ بہاولپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر معاویہ گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 6 ڈیٹونیٹر، 6 حفاظتی فیوز، اسلحہ، گولیاں، پرائما کارڈ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت رحیم شاہ، محمد عثمان، مرتضیٰ حسن، عمر سعید، رحمت، کاشف اور حسنین معاویہ کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور نظام حکومت تبدیل کرنا چاہتے تھے۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے935 کومبنگ آپریشنز کے دوران 48 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے؛ کومبنگ آپریشنز میں 36056 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110