اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں عارضی جنگ بندی کے آغاز سے پہلے ایک غاصب صہیونی فوجی نے ایک ویڈیو وائرل کردی جس میں وہ سیل فون پر اپنی بیٹی سے بات چیت کرتا ہؤا دکھایا گیا ہے، اور ایک غیر اخلاقی اور غیر انسانی اقدام کرکے فلسطینیوں کی رہائشی عمارت میں دھماکہ کرکے، اسے ویران کر دیتاہے، اور کہتا ہے کہ یہ تیرے یوم پیدائش کا تحفہ ہے۔
اس درندے صہیونی نے اپنے چند ساتھی درندوں کے ساتھ مل کر عدد 10 سے الٹی گنتی شروع کرکے فلسطینیوں کی رہائشی عمارت کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔
اس صہیونی فوجی کا تعلق غاصب فوج کی انجنیئرنگ یونٹ سے تھا، جس نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے جشن کے موقع پر ایک ویڈیو کلپ میں فلسطینیوں کی ایک عمارت میں مکمل دھماکہ اپنی بیٹی کو بطور تحفہ پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
110