3 نومبر 2023 - 18:09
مجتہدین کے فتاویٰ کے مطابق اسرائیلی مصنوعات کے استعمال سے اجتناب کیا جائے ۔۔۔ سید عباس الموسوی

سرپرست اعلیٰ و قاضی محکمہ شرعیہ چھوترون نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مجتہدین کے فتاویٰ کے مطابق اسرائیلی مصنوعات کے استعمال سے اجتناب کیا جائے اور سیکیورٹی فورسز اور حکومت شیعیان پاراچنار پر ظلم و تشدد کا جاری سلسلہ فوری طور پر بند کردے۔

سرپرست اعلیٰ و قاضی محکمہ شرعیہ چھوترون نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مجتہدین کے فتاویٰ کے مطابق اسرائیلی مصنوعات کے استعمال سے اجتناب کیا جائے اور سیکیورٹی فورسز اور حکومت شیعیان پاراچنار پر ظلم و تشدد کا جاری سلسلہ فوری طور پر بند کردے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سرپرست اعلیٰ و قاضی محکمہ شرعیہ چھوترون شگر جناب آقا سید عباس الموسوی نے جامع مسجد تسر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا:

1️۔ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے۔ سرزمین فلسطین خصوصاً غزہ میں مسلمانوں کی ظلم و تشدد کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔ امریکہ اور اس کے حواریوں کی ناجائز اولاد اسرائیل اس وقت ظلم کی تمام حدیں پار کررہا ہے۔ تاریخ کے اس حساس ترین موقع پر اقوامِ عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

2️۔ پاراچنار میں شیعہ نشین علاقوں میں شیعیان حیدر کرار پر زمین تنگ کیا جارہا ہے۔ شیعوں پر ظلم و تشدد فوری بند کیا جائے۔ سیکیورٹی فورسز اور حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے کہ شیعوں پر ظلم بند کیا جائے۔

3️۔ آج سے ستر برس قبل ایک منظم سازش کے تحت اسرائیل کو وجود میں لایا گیا۔ آج اسرائیل اپنے ان مذموم عزائم کی تکمیل کی کوشش میں فلسطین میں نہتے مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے۔

4️۔ فلسطین میں اسرائیلیوں نے سب سے پہلے زمینیں خریدنا اور وہاں آباد ہونا شروع کیا۔ اور اسی وجہ سے صیہونی حکومت ایک قوت بن کے سامنے ائی۔ ہمیں بھی غیروں کو زمین بیچنے سے اجتناب کرنا ہوگا۔ ورنہ ہمارا حال بھی فلسطینیوں کیا ہوگا۔ شگر کے بہت سارے لوگوں نے بلا سوچے سمجھے زمینیں بیچنا شروع کیا جو کہ خطرناک لمحہ ہے۔ تسر باشہ کے عوام ابھی سے ہوش میں رہیں۔ اپنی زمینوں کی حفاظت کریں تاکہ غیروں کو کل ہمارے لئے اپنی زمین تنگ کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

5️۔ امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے۔ امت واحدہ کے ایک حصے میں کوئی مشکل درپیش آئے تو تمام امت مسلمہ کو وہ درد محسوس کرنا چاہئے۔

آج کشمیر، لبنان ، فلسطین اور دنیا کے دیگر علاقوں میں اگر مظلوم مسلمانوں پر ظلم روا ہے تو کل عالم اسلام کی ذمہ داری کہ یکجہتی کے ساتھ یہود نصاریٰ کا مقابلہ کریں۔

6۔ آج یہودیوں نے دنیا کی اقتصادیات پر قبضہ جما دی ہے۔ مجتہدین کے فتاویٰ کے مطابق اسرائیلی مصنوعات کے استعمال سے اجتناب کرکے ہم اسرائیلیوں کے معاشی طور پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہی ہمارا شرعی وظیفہ ہے۔

7۔ آج ہم اس اجتماع کے توسط سے غزہ میں مسلمانوں پر جاری قتل و غارتگری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

8️۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ فوری طور فلسطین کی حمایتی خارجہ پالیسی اپنائی جائے۔

9️۔ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ فوری طور پر فلسطین میں جاری مظالم کو روکنے میں کردار ادا کیا جائے۔

ایم اے ناز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110