13 اکتوبر 2023 - 23:32
طوفان الاقصٰی کا ساتواں دن / کم از کم 1400 اسرائیلی ہلاک / فلسطینی رہائشی علاقوں پر صہیونیوں کی اندھادھند بمباری / سینکڑوں بچوں اور خواتین سمیت 1800 فلسطینی شہید

طوفان الاقصٰی کے ساتویں دن بھی جنگ جاری، فلسطینی مجاہدین صہیونی فوج کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں اور بزدل صہیونی غزہ کے نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہوئے بچوں اور خواتین کے قتل عام میں مصروف ہے، دو ارب مسلمان گویا آرام فرما رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ بحوالۂ ذرائع

غزہ میں فلسطینی رہائشی علاقوں پر صہیونی طیاروں کی بمباری اور فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کا سلسلہ جاری رہا اور دوسری طرف سے صہیونیوں کے خلاف حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ (حماس) کی کاروائیاں طوفان الاقصٰی کے ساتویں دن بھی جاری رہیں۔ 

فلسطینی مقاومت نے (یوم السبت 7 اکتوبر 2023ع‍ کو) اپنی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا۔ یہ ایک منفرد اور تاریخی کاروائی تھی جس کی مثال فلسطین کی غاصب صہیونی ریاست کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ مقاومت نے پہلے مرحلے میں 15 مقامات سے صہیونی فوج کے "غزہ ڈویژن" پر حملے کئے اور مقبوضہ علاقوں میں صہیونی ٹھکانوں پر 5000 راکٹ اور میزائل داغے۔

فلسطینیوں کی کاروائیوں میں اب تک 1400 سے زائد صہیونی ہلاک اور 3000 زخمی ہوئے ہیں۔

صہیونی اور مغربی ذرائع اعتراف کر رہے ہیں کہ صہیونی ریاست کو اپنی تاریخ میں اس سطح پر جانی اور مالی نقصانات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ اب تک 20 صہیونی شہر اور قصبے مکمل طور پر تباہ اور ان میں سے اکثر پوری طرح جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ صہیونیوں کے اعتراف کے مطابق غاصب ریاست کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سینکڑوں کاریں اور چھوٹی بڑی گاڑیاں بھی آگ کی نذر ہوئی ہیں۔

طوفان الاقصٰی کی کاروائی اور صہیونی ریاست کی کمر ٹوٹنے کے بعد، صہیونیوں نے اپنے وحشیانہ حملوں کا رخ غزہ پٹی کے رہائشی علاقوں کی طرف موڑا اور فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینے کا فیصلہ کیا اور امریکہ نے غزہ کی مزید تباہی کے لئے جدیدترین ہتھیار غاصب صہیونیوں کی تحویل میں دے دیئے۔

 23:13 | فلسطینی وزارت صحت: غزہ کے رہائشی علاقوں پر مغرب کی حمایت یافتہ یہودی ریاست کے وحشیانہ اور غیر انسانی حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 1900 تک پہنچی ہے، جن میں 615 بچے اور 370 خواتین شامل ہیں، جبکہ 2000 بچوں اور 1400 خواتین سمیت، زخمیوں کی تعداد 7696 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

23:06 | تل ابیب میں مقاومتی میزائل لگنے سے معرض وجود میں آنے والی تباہ کاریوں کی تصویریں اور ویڈیو فائلیں سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

22:53 | صہیونی ذرائع: تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے کئی مرکزی شہروں میں صہیونیوں کے ٹھکانوں پر مقاومت کا بھرپور میزائل حملہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

22:21 | کویت کے عوام نے بھی ملت فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ریلیوں کا اہتمام کیا۔

22:14 | صہیونی ذرائع: گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے شہر عسقلان پر مقاومت نے تقریبا 100 میزائلوں کی بوچھاڑ کی ہے۔

22:12 | نیتن یاہو: جو کچھ ہم پر گذری ہم اسے نہیں بھولیں گے، اور دنیا کو اسے نہیں بھولنے دیں گے [گویا نیتن یاہو اس جنگ سے بھی کوئی جھوٹا افسانہ نکال کر ہالوکاسٹ کا دوسرا نسخہ تاریخ کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن وہ یہ بھولا ہؤا ہے کہ اس دور میں ایسا کوئی افسانہ منوانے کا امکان موجود نہیں ہے]۔

22: 10 | القسام بریگیڈ نے رعیم کے مشرق میں صہیونیوں کے ٹیلی مواصلات نظام کو نقصان ہہنچایا ہے۔۔

20:48 | بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو شمالی غزہ میں منتقل کرنے والی گاڑیوں صہیونی وحشیوں کی بمباری، کے نتیجے ميں 70 افراد شہید، 200 زخمی۔

20:36 | جہاد اسلامی تحریک کی عسکری شعبے "القدس بریگیڈز نے اعلان کیا: ہم نے صہیونیوں کے ہاتھ نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے بدلے میں سدیروت اور عسقلان کو بھاری میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

20:09 | صہیونی ذرائع: غزہ کے اطراف میں مقاومت کے میزائل لگنے کی وجہ سے تین صہیونی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

20:06 | صہیونی خونخواروں نے مشرقی غزہ میں واقع الدرہ چلڈرن اسپتال پر سفید فاسفورس کے حاوی بموں سے حملہ کیا اور غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اس اسپتال کو مریضوں سے خالی کرانے کا اعلان کیا۔

18:43 | القسام بریگیڈز نے غزہ پر ظالمانہ صہیونی حملوں کے اور نہتے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں حنسریم ائیربیس سمیت متعدد صہیونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ 

18:16 | صہیونی ذرا‏ئع: جنوبی تل ابیب کے جنوب میں رحوفوت نامی قصبے پر مقاومت کا میزائل لگنے سے متعدد یہودی بستی نشین زخمی ہوئے۔ صہیونی ذرائع نے قبل ازیں کہا تھا کہ تل ابیب اور اطراف کے شہروں میں خطرے کا سائرن بج رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مقاومت کا ایک میزائل براہ راست، رحوفوت کی ایک سرکاری عمارت پر گر پھٹ گیا ہے۔

17:45 | صہیونیوں نے غزہ کے باسیوں کو غزہ سے نکلنے کے الٹی میٹم دیا تھا جس کے جواب میں غزہ کے مظلوم-مگر-بہاد عوام نے سڑکوں پر آ کر مقاومت کی حمایت میں پرجوش مظاہروں کا اہتمام کیا۔

17:35 | اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں لاکھوں ایرانیوں نے ملت فلسطین، مشارکت گسترده مردم ایران در راهپیمایی همبستگی با ملت فلسطین، طوفان الاقصٰی اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں وسیع پیمانے پر مظاہرے منعقد کئے۔

17:28 | فلسطینی وزارت صحت: غزہ پر وحشیانہ صہیونی حملوں میں 1799 شہری شہید اور 6388 زخمی ہوئے ہیں۔

17:19 | ایک فلسطینی مجاہد نے مغربی طولکرم میں صہیونی فوج کے ایک ناکے پر فائرنگ کھول دی۔

17:12 | غزہ میں الشاطیء کیمپ کے باشندوں نے صہیونی ریاست کے اندھادھند فضائی حملوں اور وسیع پیمانے پر تباہ کاریوں کے باوجود ریلی کا انعقاد کیا اور اپنے عزیزوں کے شہید اور زخمی ہونے کے باوجود، مقاومت فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔

17:04 | افغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، افغان عوام نے ملت فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیوں کا انعقاد کیا۔

16:56 | جہاد اسلامی سے وابستہ قدس بریگیڈز کی ذیلی جنین یونٹ نے، نہتے فلسطینیوں پر صہیونیوں کے مجرمانہ حملوں کے جواب میں، غزہ کے اطراف میں واقع صہیونی نوآبادیوں اور قصبوں نیز صہیونی پولیس اور فوج کے ناکوں پر فائرنگ کا اعلان کیا۔

16:56 | جنین یونٹ: ہمارے مجاہدین نے طوفان الاقصٰی کے سلسلے میں میراف نامی صہیونی قصبے پر بھاری حملے کئے ہیں۔

16:56 | فتح انتفاضہ تحریک کی عسکری شاخ "العاصفہ" کے اعلان کیا کہ العاصفہ کے مجاہدین نے کئی صہیونی قصبوں اور بستیوں پر حملے کرکے صہیونی دشمن کو بھاری مالک اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔

16:56 | فلسطین مظاہرین صہیونی فوجیوں سے لڑنے کی غرض سے شہر البیرہ میں داخلے کے شمالی راستے سے اگے بڑھے ہیں۔

16:49 | ترکیہ کے عوام نے بھی ـ اردوگان کے صہیونیوں کے ساتھ یکطرفہ دوستانہ تعلقات کے باوجود ـ فلسطینی قوم سے یکجہتی ظاہر کرنے کے لئے مظآہروں کا انعقاد کیا ہے۔

16:32 | صہیونی وزارت صحت: طوفان الاقصٰی کے آغاز سے اب تک 3436 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

16:15 | مقاومت اسلامی کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع شہر الصفد میں صہیونی ٹھکانوں کو "عیاش-250 میزائل سے نشانہ بنایا۔

15:58 | العالم کا نامہ نگار: مقاومت کے مجاہدین شہر جنین کے مغرب میں واقع شاکید نامی صہیونی قصبے میں داخل ہوئے اور مجاہدین اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

15:58 | القسام بریگیڈز نے شمالی فلسطین میں صہیونیوں کی شمالی افواج کے ہیڈکوارٹر کو عیاش-25 میزائل سے نشانہ بنایا۔

15:26| مغربی پٹی کے مختلف علاقوں میں صہیونی غاصبوں کے ہاتھوں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

15:26| فلسطینی وزارت صحت: طولکرم اور نابلس میں جھڑپوں کے دوران تین فلسطینی مجاہدین شہید ہوگئے ہیں۔

15:26| الخلیل شہر کی نواحی بستی "اولا" میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی باشندے نے جام شہادت نوش کیا۔

15:26| صہیونی ذرائع: عسقلان میں دو بدو لڑائی کے دوران ایک فلسطینی مجاہد شہید ہو گیا ہے۔

15:21 | عسقلان کے بھاگے ہوئے میئر نے ذرائع کو بتایا کہ مقاومت کے مجاہدین نے آج [روز جمعہ] کی صبح سے اب تک عسقلان پر 200 میزائل اور راکٹ داغے ہیں۔ چالیس میزائل شہر کے اندرونی حصوں کو لگ گئے ہیں۔

15:21| الصفد نے شام کے مقبوضہ علاقے جولان میں خطرے کا سائرن بج اٹھا ہے۔

15:21 | قدس شریف کے قریب واقع صہیونی شہر "بیتار عیلیت" میں ایک سرکاری عمارت پر مقاومت کا میزائل لگنے کی وجہ سے چار صہیونی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ 

15:21 | صہیونی فوجی ترجمان: ہم نے الجلیل کی طرف بھیجے گئے میزائل کا سراغ لگایا۔

14:47 | لبنانی عوام نے غزہ اور ملت فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے ہیں۔

14:27 | قطر کے عوام نے [شاید تاریخ میں پہلی بار] فلسطینی مجاہدین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے جلوس نکالے ہیں۔

14:27 | فلسطینی کی حمایت میں اردنی عوام میدان میں آئے۔

14:20 | ہزاری عراقی شہریوں نے بغداد کے التحریر اسکوائر میں نماز جمعہ ادا کی اور ملت فلسطین اور غوہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

14:17| العالم کے نامہ نگار نے کہا: اگر غزہ کے عوام اپنا گھر بار چھوڑ دیں تو ان کی دوبارہ واپسی کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔

14:17| مختلف ممالک میں کروڑوں افراد نے ملت فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی غرض سے ریلیوں کا اہتمام کیا۔

14:17 | غزہ میں فلسطینی وزارت صحت: صہیونیوں کی اندھادھند بمباری کے نتیجے میں بےشمار افراد ابھی تک ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ غزہ ایک مفلوج کنندہ بحران سے دوچار ہے۔ اسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ ہم دنیا والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں فوری طور پر ادویات، طبی سازوسامان اور ایندھن فراہم کر دیں۔ ہمیں غزہ سے زخمیوں کی منتقلی کے لئے ایک پرامن راستہ فراہم کیا جائے۔ غزہ میں داخلے کے راستوں کی بندش کی وجہ سے بین الاقوامی طبی اداروں کی آمد بھی ناممکن ہو چکی ہے۔ یہاں زخمیوں کی سنجیدہ سرجری ناممکن ہو چکی ہے۔

13:17 | القسام بریگیڈز نے غزہ پر صہیونیوں کی اندھادھند بمباری، شہریوں کے قتل عام اور فلسطینیوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرنے کی صہیونی سازشوں کے جواب میں صہیونیوں کی قصبے سدیروت کو 50 راکٹوں کا نشانہ بنایا۔

13:16 | یونیسیف: اسرائیل نے اب تک 447 بچوں کو قتل کیا ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

13:14 | القسام بریگیڈز نے غزہ پر صہیونیوں کی اندھادھند بمباری اور شہریوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کو میزائلوں کا نشانہ بنایا۔

12:45| صہیونیوں نے اعتراف کیا کہ ان کے 120 فوجی سپاہی اور افسر غزہ کے اطراف میں قید کر لئے گئے ہیں۔

12:44| ذرائع: اردنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی طرف بڑھنے والے اردنی عوام پر آنسو گیس کے بم پھینکے ہیں۔

12:44| عالمی ادارہ صحت: غزہ میں شدید زخمی افراد کی ادھر ادھر منتقلی انہیں سزائے موت دینے کے مترادف ہے۔

12:43 | لبنان کی سرحد پر صہیونی سرحدی دیوار کے پیچھے سینکڑوں لبنانیوں کا اجتماع، فلسطین میں داحلے کی کوشش۔

10:39| ہزاروں اردنی شہریوں کی مقبوضہ فلسطین کی سرحد کی طرف روانگی۔

10:39| بغداد کے التحریر اسکوائر پر فلسطین اور محور مقاومت کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ہزاروں عراقیوں کا اجتماع۔

10:30| غاصب صہیونی فوجیوں نے مشرقی نابلس میں "المساکن الشعبیہ" کے فلسطینی باشندوں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور گولی چلائی۔

10:18| فلسطینی بزرگ نے ـ اپنے غم و صدمے سے لے کر استقامت اور مقاومت تک، پورے فلسطین کو ان چند مختصر جملوں میں سمیٹ لیا: "میں چالیس سال کام کرکے ایک گھر بنا سکا، جو تباہ ہو گیا، لیکن میرا سب کچھ فلسطین پر قربان ہو، فلسطین پر فدا ہو، سب فلسطین پر فدا ہو"۔

09:36| فلسطینی وزارت دفاع: غاصب صہیونیوں کے اندھادھند فضائی حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 1572 اور زخمیوں کی تعداد 7262 ہو گئی ہے۔  

09:15| صہیونی ذرائع: 10 ہزار یہودی بستی نشینوں کو غزہ کے قریب واقع بستیوں سے "ایلات" میں منتقل کیا گیا۔

09:14|  القسام بریگیڈز نے صہیونیوں کی جانب سے نہتے شہریوں پر بمباری کے جواب میں بئرسبع یو راکٹوں کا نشانہ بنایا۔

09:13| فلسطینی ذرائع: غزہ کے عوام نے صہیونیوں کی دھمکیوں کے جواب میں کہا: ہم اپنے گھروں میں مریں گے، اور انہیں کسی صورت میں بھی ترک نہیں کریں گے۔

08:52| غزہ جلاوطن کئے جانے والے فلسطینی مجاہد کی زوجہ اور چار بچے صہیونیوں کی اندھادھند بمباری میں شہید، ایک بچہ زخمی۔

08:50| صہیونی ذرائع: فلسطین مقاومت کے ہاتھ ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 258 ہوگئی ہے۔

08:49| فلسطین کی مجموعی صورت حال:

- غزہ میں انسانی تاریخ کی بے مثل دھماکے؛ صہیونی طیاروں کے کئی اسکواڈرن ایک ساتھ بمباری کر رہے ہیں؛ صہیونی غیر روایتی اور ان جانے بم اور میزائل استعمال کر رہے ہیں؛ صہیونیوں نے افغانستان پر ایک سالہ بمباری کے برابر، بم غزہ پر گرائے ہیں۔

- غزہ میں فلسطین کا سرکاری معلوماتی دفتر: غزہ کے عوام کو صہیونی انتباہ اور گھر بار چھوڑنے کی تلقین، غلط تشہیری مہم ہے۔ عوام کو اس مہم سے متاثر نہیں ہونا چاہئے۔

- غزہ نے اب تک غزہ میں طبی امداد پہنچانے والے 10 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

- پولیٹیکو نے امریکی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے لکھا: واشنگٹن مشرق وسطٰی کی صورت حال کی رو سے اس علاقے میں فوجی دستی بھیج سکتا ہے۔

- مغربی کنارے میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، صہیونیوں نے حماس کے 20 راہنماؤں کو گرفتار کیا ہے۔

- صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ وہ فلسطینوں کی 11 لاکھ آبادی کو غزہ کے جنوب میں منتقلی کی خواہاں ہے!

- مغربی غزہ پر شدید بمباری ہو رہی ہے۔

- نیتن یاہو کابینہ کا انتہاپسند یہودی وزیر بن گویر مغربی کنارے میں غیر قانونی صہیونی بستیوں کے بچوں اور عورتوں میں اسلحہ بانٹنے کے عمل کی نگرانی کر رہا ہے۔

- ذرائع: میدان جنگ میں ہارنے والی صہیونی فوج طاقت جتانے کے لئے غزہ پر ایسے میزائل بروئے کار لانا چاہتا ہے جو انسانی مغز کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

- ٹائمز آف اسرائیل: اسرائیل کی معیشت کو حماس کے حملے کی وجہ سے زبردست دھچکا لگا ہے۔

- عراق میں فلسطین کے سفیر احمد الرویضی: غزہ کے بعض محلے پوری طرح تباہ ہو چکے ہیں۔

- فلسطین کی وزارت داخلہ نے فلسطینی باشندوں سے کہا کہ صہیونیوں کی بھیجی ہوئی صوتی فائلوں کا جواب دینے سے گریز کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110