اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،
اسپتالوں کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے رہائشی علاقوں پر صہیونی ریاست کی
اندھادھند بمباری میں اب تک شہید ہونے والے سینکڑوں شہداء میں 91 بچے اور 50 خواتین
شامل ہیں۔
ایک طرف سے فلسطینی مجاہدین مردانہ وار میدان جنگ میں صہیونی فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں اور دوسری طرف سے صہیونی اپنی تاریخی بزدلی کا ثبوت دیتے ہوئے میدان جنگ میں شکست کھا رہے ہیں اور فوجی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے اندھادھند فضائی حملوں کا سہارا لئے ہوئے ہیں۔ ایک طرف سے فلسطینی مقاومت کی کاروائی "طوفان الاقصٰی" 1000 سے زائد صہیونی ہلاک ہوئے ہیں اور دوسری طرف سے 580 سے زائد نہتے فلسطینی صہیونی درندوں کی وحشیانہ بمباریوں میں شہید ہوئے ہیں جن میں 91 بچے اور 50 خواتین شامل ہیں۔ اور ایک طرف سے صہیونیوں کے جانی نقصانات میں اضافے کی توقع کی جاتی ہے تو دوسری طرف سے صہیونیوں کے اندھادھند فضائی حملوں میں مزید فلسطینیوں کی شہادت کا امکان پایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110