11 جولائی 2023 - 04:56
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے آج اعلان کیا کہ اسرائیل کے فوجیوں نے شمال مغربی رام اللہ کے دیہی علاقے دیر نظام میں ایک فلسطینی پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

صیہونی ٹیلی ویژن چینل کان نے دعوی کیا کہ اس فلسطینی نے اسرائیلی فوج کے 94 بریگیڈ پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور پھر فائرنگ کی۔

صیہونی فوجیوں نے بارہا فلسطینیوں پر شہادت پسندانہ کارروائی کرنے کا بہانہ بنا کر انھیں فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242