تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رکن طارق محمد عزالدین کی اہلیہ نے بھی کہ جو آج ہونے والے حملے میں زخمی ہو گئی تھیں، اپنے شوہر اور دو بچوں کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔
صیہونی حکومت نے اس وحشیانہ حملے میں تحریک جہاد اسلامی کے تین کمانڈروں کے علاوہ ان کی بیویوں اور کئی بچوں کو بھی شہید کر دیا۔
غزہ پٹی کی وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں تیرہ فلسطینی شہید اور کئی عورتوں اور بچوں سمیت بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242