اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے صیہونی فوج کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات چلانے کے عالمی مطالبات کے بعد اپنے فوجی حکام کو غیر ملکی ٹرائل سے بچانے کا وعدہ کیا ہے۔ کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے پر اعتماد لہجے میں کہا کہ فوجی افسروں اور جوانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ مختلف ٹربیونلز سے محفوظ ہیں اور ریاست اس محاذ پر ان کو ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی۔