صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور روس کا دوطرفہ، علاقائی اور عالمی سطح پر مؤثر تعاون جاری رہنا چاہئے۔
اس موقع پر ایران میں تعینات روس کے نئے سفیر ایلکسی دیدوف نے بھی وسیع اقتصادی تعلقات کو اپنی اولین ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور ماسکو کے اسٹریٹیجک معاشی تعلقات نے پابندیوں کی پالیسی کو غیر موثر بنا دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی کو آج ملائیشیا، مالی اور وینزویلا کے سفیروں نے بھی سفارتی اسناد پیش کئے اس موقع پر صدر رئیسی نے ان ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242