20 اپریل 2022 - 12:36
حجۃ الاسلام موسوی کاشانی کے سانحہ ارتحال پر صدر انجمن شرعی شیعیان کا اظہار رنج و غم

حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حجت الاسلام والمسلمین سید محمد الموسوی کاشانی المعروف موسوی کشمیری کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حجت الاسلام والمسلمین سید محمد الموسوی کاشانی المعروف موسوی کشمیری کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے پسماندگان و لواحقین بالخصوص مرحوم کے فرزند حجت الاسلام سید باقر الموسوی کاشانی، لاہور میں مقیم چچا زاد بھائی آغا سید سیدین موسوی ، برادران سید علی موسوی ، حجت الاسلام سید ابو الحسن موسوی ، سید شبیر حسن موسوی اور سید فدا حسین موسوی سے تعزیت کی مرحوم مہوارہ بڈگام کے باشندہ تھے اور سال ہا سال پہلے حصول علم دین کے لئے نجف اشرف چلے گئے تھے وہاں سے فارغ التحصیل ہو کر اسلامی جمہوری ایران کے شہر کاشان میں سکونت اختیار کی مرحوم کاشان کی جامع مسجد میں امام جمعہ و جماعت کے فرائض انجام دیتے تھے آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات اورلواحقین و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242