اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ متحدہ اپوزیشن کی تین جماعتوں نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ ان کے حق میں 33 ووٹ ڈالے گئے۔ نومنتخب وزیراعظم تنویر الیاس آج حلف اٹھائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد عدالت کے حکم پرنئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اجلاس ہوا۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے قانون ساز اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 53 ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242