26 مارچ 2022 - 09:17
استحکام کے قومی دن میں یمنیوں کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کا آغاز

قومی یوم استحکام کے موقع پر یمنی عوام کا ملک گیر احتجاجی مظاہرے کا آج (ہفتہ) صبح اس ملک کے مختلف صوبوں میں شروع ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قومی یوم استحکام کے موقع پر یمنی عوام کا ملک گیر احتجاجی مظاہرے کا آج (ہفتہ) صبح اس ملک کے مختلف صوبوں میں شروع ہوا۔

قومی یوم استحکام پر یمنی عوام کا ملک گیر مارچ آج صبح ملک کے مختلف صوبوں میں شروع ہوا۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمنی عوام نے آج کی صبح جارحوں کے مقابلے میں اپنی استقامت کے آٹھویں سال میں داخل ہونے کی مناسبت سے، ملک کے مختلف صوبوں میں ریلیاں نکال کر فوجی جارحیت کی مذمت کی اور جارحوں کے سامنے مزاحمت اور استحکام پر زور دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، یمنی عوام نے اپنے ہاتھوں میں یمن کا پرچم اور انقلاب یمن کے سابق رہنما حسین بدرالدین اور موجودہ رہنما سید عبدالملک الحوثی کے تصویر کے بینر اٹھائے ہوئے تھے۔

یمنی رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کو یمن کے خلاف فوجی جارحیت کا ذمہ دار قرار دیا اور جارح ممالک کو امریکی سازشوں پرعمل پیرا بتایا۔

یمنی عوام نے یمنی فوج اور رضاکار فورس کی میزائل و ڈرون یونٹوں سے جارح ممالک پر مزید ضربیں لگانے کی اپیل کی تاکہ یمن کا ظالمانہ محاصرہ ختم اور یمنی عوام کو مکمل فتح حاصل ہو۔

سعودی عرب امریکہ متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

جارح سعودی حکومت کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود، یمنی فوج اوررضاکار فورسز کی دفاعی طاقت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242