21 ستمبر 2021 - 09:09
نواب: بصیرت تحریک اربعین کا بنیادی ڈھانچہ ہے

امور حج و زیارات میں نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا: اربعین اپنی بصیرت میں اضافہ کرنے کا اچھا موقع ہے اور مومن کی نشانیوں میں سے ایک زیارت اربعین ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اربعین کے موقع پر موکب لگانے والے اور بین الاقوامی سطح پر سرگرمیاں انجام دینے والے افراد کے ساتھ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے قم دفتر میں ایک نشست کا انعقاد کیا۔
امور حج و زیارات میں نمائندے ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین عبد الفتاح نواب نے اس نشست میں اربعین کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اربعین نہضت امام حسین (ع) کو متعارف کروانے کا بہت عظیم موقع ہے دنیا بھر میں پیدل مارچ تو بہت ہوتی ہے مگر زیارت اربعین کے لیے پیدل مارچ سب کو بیدار کرنے کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اربعین کا شوق رکھنے والے صرف شیعہ نہیں ہیں بلکہ اہل سنت اور عیسائی بھی اربعین میں حاضر ہوتے رہے ہیں اور اگر کورونا نہ پھیلتا تو اربعین کا کاروان عالمی ہو جاتا۔
امور حج و زیارات میں نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا: اربعین اپنی بصیرت میں اضافہ کرنے کا اچھا موقع ہے اور مومن کی نشانیوں میں سے ایک زیارت اربعین ہے۔ زیارت اربعین میں امام شناسی سے متعلق 60 نکات اور دشمنان امام سے متعلق 12 نکات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اس زیارت نامہ کی بنیاد پر واقعہ کربلا میں تمام برائیوں کا سرچشمہ، دشمنان امام حسین (ع) کی دنیا سے وابستگی تھی۔
انہوں نے بصیرت کو تحریک اربعین کا بنیادی ڈھانچہ قرار دیا اور کہا: علما کو چاہیے کہ اربعین کے معنوی پہلو پر توجہ دیں اور بصیرت میں اضافہ کے اسباب فراہم کریں، زیارت اربعین ان معنوی پہلوؤں میں سے ایک ہے جس کے ذریعے بصیرت افزائی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: امام کی پہچان، امام کی اطاعت، دشمنان امام کی شناخت اور دشمنی کے اسباب ان موارد میں سے ہیں جو زیارت اربعین میں بیان ہوئے ہیں۔
نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا: مراسم اربعین سے متعلق ہمیں ایک لمبا منصوبہ تیار کرنا ہو گا تاکہ ان مراسم میں شرکت کرنے والے زیارت اربعین کے حوالے سے اپنی بصیرت میں اضافہ کر کے جائیں۔

............

242