اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں بحرین کے پہلے سفیر خالد یوسف الجلاہمہ، آل خلیفہ حکومت کے مشن پر تل ابیب پہنچ گئے ہیں جبکہ غاصب صیہونی حکومت نے بھی ایتان نائیہ کو بحرین میں اپنے سفیر کی حیثیت سے تعینات کیا ہے۔
دوسری جانب تل ابیب میں بحرین کے سفیر نے مقبوضہ فلسطین کے وزیر خارجہ یائیر لاپید کو سفارتی دستاویزات پیش کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ہونے والی ملاقات میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اور بحرینی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کی مزید بہتری کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
واضح رہے کہ تل ابیب میں بحرینی سفیر کی تعیناتی سے متعلق آل خلیفہ حکومت کے اقدام پر بحرین میں سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
بحرینی مظاہین نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کے ساتھ منامہ کے روابط کی برقراری کا بحرینی عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بحرینی عوام نے اسرائیل کے ساتھ آل حکومت کے تعلقات کی بحالی کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے پرچم کو بھی نذر آتش بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲