23 اگست 2021 - 16:24
بھاولنگر میں عاشور کے جلوس عزا پر کئے گئے دھشتگردانہ حملے کی مذمت میں مجمع اہل بیت(ع) اسلام آباد کا بیان

مجمع اہل بیت(ع) اسلام آباد کے انچارج ڈاکٹر سید محمد نجفی نے اپنے بیان میں اس سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امام حسین علیہ السلام سے دشمنی کا ایک ثبوت قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان صوبہ پنجاب کے علاقے بھاولنگر میں یوم عاشور کے جلوس پر کئے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مجمع اہل بیت(ع) اسلام آباد نے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

مجمع اہل بیت(ع) اسلام آباد کے انچارج ڈاکٹر سید محمد نجفی نے اپنے بیان میں اس سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امام حسین علیہ السلام سے دشمنی کا ایک ثبوت قرار دیا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید محمد نجفی کے بیان میں آیا ہے؛

"اس سال محرم الحرام میں پیش آنے والے واقعات خصوصا بھاولنگر کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام بانی شریعت ہیں ان سے محبت ہر قوم میں پائی جاتی ہے لیکن افسوس وہابیت کا مکروہ چہرہ آج بھی اسلام دشمنی اور اہل بیت(ع) دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دنیا بھر میں اتحاد بین مسلمین کی کانفرس شیعہ اکابرین نے منعقد کی, مجمع اہلبیت علیہم السلام نے بھی اس میں خاص کردار ادا کیا۔ ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کبھی بھی عزاداری پر آنچ نہیں آنے دیں گے آخر میں ہم شہداء ملت بہاولنگر کے علو درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر دعا کرتے ہیں"۔

خیال رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مشرقی شہر بھاولنگر میں عاشور کے دن عزاداروں کو اس وقت دھشتگردی کا نشانہ بنایا گیا جب عزاداران سید الشہدا(ع) مسجد الزھرا (س) سے جلوس کی شکل میں نکلے، جلوس عزا پر کئے گئے حملے میں پانچ عزادار شہید جبکہ پچاس سے زیادہ عزادار زخمی ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242