22 اگست 2021 - 08:18
نائیجیریا کی پولیس کا عزاداروں پر حملہ، 15 عزادار شہید اور زخمی

نائیجیرین پولیس کے ذریعے عزاداروں پر کئے گئے حملے میں تین عزادار شہید اور12 زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کی پولیس نے یوم عاشور کو عزاداران حسینی پر حملہ کر کے کئی افراد کو شہید اور زخمی کر دیا۔
لبنان کی العہد ویب سائٹ کے مطابق، نائیجیرین پولیس کے ذریعے عزاداروں پر کئے گئے حملے میں تین عزادار شہید اور12 زخمی ہوئے ہیں۔
تحریک اسلامی نائیجیریا نے پولیس کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کی تصاویر اور ناموں کو شائع کیا ہے۔
تحریک اسلامی نائیجیریا نے مزید کہا کہ نائیجیریا کے مختلف شہروں میں عزاداری کے موکب لگے ہوئے تھے اور معلوم نہیں ہو پایا کہ کیوں سوکوتو میں اس موکب پر پولیس نے حملہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲