اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے جبل مراد علاقے کو 2 مرتبہ صوبہ البیضا کے ناطع علاقے کو 6 مرتبہ اور صوبہ صعدہ کے علاقوں "الملیل" اور "الفرع" کو 5 مرتبہ اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔
اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲