22 جولائی 2021 - 14:08
ایرانی وزیر خارجہ کی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ سے جوہری معاہدے پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، جوہری معاہدے اور افغان تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، جوہری معاہدے اور افغان تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "محمد جواد ظریف" نے آج بروز بدھ کو "جوزف بورل" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان سے جوہری معاہدے اور افغان مسئلے کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ ظریف نے اپنے کروشین ہم منصب "گردان گرلیج رادمان" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تازہ ترین تبدیلوں پر مذاکرات کیے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل اور آج (20 اور 21 جولائی) کو اپنے بھارت، عراق، کویت، آذربائیجان، قطر، جنوبی افریقہ، عمان، ترکی، پاکستان، توگو اور بوسینا ہرزیگووینا کے ہم منصبوں سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں میں ان سے باہمی اور علاقائی تبدیلیوں کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲