اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے سفیر اور ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ ایران جلد ہی سلائیڈ ایندھن کی پلیٹ تیار کرے گا۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایرانی ایٹمی ادارے نے9 روز قبل عالمی ایٹمی ایجنسی کو تہران ری ایکٹر میں استعمال کے لئے سلائیڈ ایندھن کی پلیٹ تیار کرنے کے منصوبے سے مطلع کیا تھا اور فوری طور پر اس کام شروع کر دیا گیا۔
غریب آبادی نے بتایا کہ سلائیڈ ایندھن ایک جدید قسم کا ایٹمی ایندھن ہے جس کی ٹیکنالوجی صرف چند ممالک کے پاس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قدرتی یورینیم کے ساتھ تحقیق اور نشوونما تقریبا تین ماہ قبل سے شروع ہوئی تھی۔ جس نئے عمل میں 20 فیصد افزودہ یورینیم کے استعمال سے ایک نیا فیول پلیٹ تیار کیا جاتا ہے۔
ایران کے مستقل نمائندے نے کہا کہ اس اقدام سے ریڈیوفرماسٹیکل کی پیداوار کے معیار میں نمایاں طور پر بہتری آئے گی اور اسلامی جمہوریہ ایران کو جوہری ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک سرکردہ ملک بنائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲