15 جون 2021 - 07:43
عراق سے امریکیوں کے مکمل انخلاء تک حملے جاری رہیں گے: عراقی مزاحمت

ان کا کہنا تھا کہ عراق سے مکمل انخلا تک امریکی فوجیوں کے خلاف ہمارے حملے رکنے والے نہیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی استقامتی و مزاحمتی تنظیم عصائب اہل الحق کے سربراہ شیخ قیس خزعلی نے اپنے ایک بیان میں انتباہ دیا ہے کہ جب تک امریکی فوجی عراق سے نہیں نکل جاتے ان کے خلاف مسلحانہ کاروائيوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق سے مکمل انخلا تک امریکی فوجیوں کے خلاف ہمارے حملے رکنے والے نہیں ہیں۔

استقامتی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ "الحشد الشعبی" نے جہاں بھی کاروائی کی ہے وہاں کامیابیوں نے ہمارے قدم چومے ہیں اور الحشد الشعبی وہ واحد ادارہ ہے جسے شرعی اور قانونی دونوں اعتبار سے عوام میں مقبولیت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات عراق کے مختلف مقامات پر امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کم از کم پانچ لاجسٹک کانوائے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲