اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد آیت اللہ سید محمد حسینی کاشانی گزشتہ روز ۱۳ رمضان کو بڑھاپے کی وجہ سے تہران کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
آپ مجلس خبرگان رہبری کے پہلے دور کے نمائندے، حوزہ علمیہ قم کے استاد اور موجودہ حکومت کے وزیر اطلاعات حجۃ الاسلام سید محمود علوی کے ابو الزوجہ تھے۔
آیت اللہ کاشانی ایران کے شہر کاشان میں پیدا ہوئے اور اسی شہر میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے بعد قم کا سفر کیا اور اعلی تعلیم سرزمین قم میں حاصل کی۔
مرحوم آیت اللہ کاشانی نے چند سال نجف اشرف میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد قم واپس آ کر حوزہ علمیہ قم میں دینی علوم کی تدریس کا سلسلہ شروع کیا۔

...........
242