3 اپریل 2021 - 12:30
خانہ کعبہ کے پاس سے چاقو بردار داعش کا حامی گرفتار+ ویڈیو

رپورٹ کے بعد مبینہ شخص کو اس سے پہلے کہ وہ کسی کو کوئی نقصان پہنچائے گرفتار کر لیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز مسجد الحرام میں نماز عصر کے بعد ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا جس کے پاس چاقو تھا اور وہ دھشتگرد گروہوں اور تنظیموں کے حق میں نعرہ بازی کر رہا تھا۔
اس رپورٹ کے بعد مبینہ شخص کو اس سے پہلے کہ وہ کسی کو کوئی نقصان پہنچائے گرفتار کر لیا گیا۔
مسجد الحرام کے امام جماعت شیخ عبد الرحمن ابن عبد العزیز السدیس نے اس بارے میں کہا: انتہاپسندانہ نظریات کی اسلامی تعلیمات میں کوئی جگہ نہیں، اس شخص نے مسجد الحرام کی حرمت اور اس کے تقدس کو پامال کیا ہے۔
بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ اس شخص کا تعلق دھشتگرد تنظیم داعش سے تعلق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲