اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تازہ سافٹ ویئرز کی نقاب کشائی کی تقریب آج بروز پیر ۸ مارچ ۲۰۲۱ کو دن کے ایک بجے قم میں منعقد ہو گی۔
یہ تقریب جو اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ "رضا رمضانی" کے خطاب سے منعقد ہو گی اس میں "فی رحاب اھل البیت"، "اعلام الھدیٰ"، "در مکتب اھل البیت"، "وہابیت شناسی"، عاشورائی ثقافت"، اور " الدراسات فی الوھابیہ" سافٹ ویئرز کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
ساتھ ہی ساتھ اس تقریب میں راہ حق و ہدایت کے مبلغ مرحوم استاد سید ہادی خسروشاہی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے ان کے آثار پر مبنی ویب سائٹ www.rahe-hadi.ir کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔
یہ تقریب کورونا بیماری کے پھیلاؤ کی وجہ سے محدود افراد کے ذریعے منعقد ہو گی تاہم شائقین افراد اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے جانب سے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں درج ذیل لینک کے ذریعے شامل ہو سکتے ہیں:
instagram.com/majales_majazi_ahlulbayt
