اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کل رات دیر گئے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی کہ مجھے کورونا کا ٹیکہ لگ گیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ آج میں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد بہت خوشی محسوس کی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہر ایک کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ دنیا کے ہر فرد کیلئے کورونا ویکسین دستیاب ہو۔
انہوں نے کہا کہ وبا کے اس مرحلے میں ہم میں سے کوئی بھی اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک کہ سب محفوظ نہیں ہوجاتے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169