24 جنوری 2021 - 20:20
افغان صدر کی جانب سے شیعہ علماء کی قدردانی

افغانستان کی شیعہ علماء کونسل اسلامی اخوت اور قومی اتحاد کی بنیادوں کو مستحکم بنانے کے لئے اعتدال پسندانہ پالیسی اور واضح راستہ پر کام کر رہی ہے۔ یہ کونسل امن کے قیام اور جنگ کے خاتمہ کی خواہاں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صدر جمہوریہ کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ  "صدر محمد اشرف غنی" نے افغانستان کی علماء قومی کونسل کے ممبروں سے ملاقات میں ملکی مسائل منجملہ سلامتی ، قومی اتحاد اور اسلامی جمہوریہ کے نظام میں علماء کے کردار کی قدردانی کی ہے۔

انہوں نے کہا: "جمہوریت کا نظام افغانستان کے تمام لوگوں کے لئے ایک چھتری اور پلیٹ فارم ہے جو افغانوں میں مساوات کو یقینی بناتا ہے، لیکن جمہوریت کا خاتمہ بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

افغانستان کے صدر نے کہا: "امن کے لئے ہمارا مقصد یہ ہے کہ افغانستان آزاد ملک ہے ، اس میں قومی اختیار پایا جاتا ہے، جمہوریت اور قومی اتحاد ہے ، اور اس مقصد کو حاصل کرنے کا ہمارا طریقہ احتیاط اور تدبر سے بات چیت کرنا ہے۔"

اشرف غنی نے کہا: "ہم ملک میں امن کی بھیک مانگنے اور ہتھیار ڈالنے کو تیار نہیں ہیں اور ہم ایک ایسا امن چاہتے ہیں جس میں بقا، خوشحالی اور قومی اتحاد ہو۔"

افغانستان علماء کونسل کے نائب صدر "محمد اکبری: نے اجلاس میں کہا: "افغانستان کی شیعہ علماء کونسل اسلامی اخوت اور قومی اتحاد کی بنیادوں کو مستحکم بنانے کے لئے اعتدال پسندانہ پالیسی اور واضح راستہ پر کام کر رہی ہے۔ یہ کونسل امن کے قیام اور جنگ کے خاتمہ کی خواہاں ہے، اور  اسلامی جمہوریہ افغانستان کے آئین اور نظام کے تحفظ کے تئیں اپنی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا: "افغانستان میں ہر قسم کا امن آئین اور جمہوریہ نظام کے تحفظ پر مبنی ہونا چاہئے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲