اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محمد باقر قالیباف نے دنیا کے متعدد اسپیکروں، بین پارلیمانی یونین کے سربراہ، ایشیائي و اسلامی پارلیمانی اسمبلی کے سیکریٹری جنرلز اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام تحریر کیے گئے خط میں، جو پیر کے روز منظر عام پر آيا، کہا ہے کہ امریکی حکومت نے تین جنوری 2020 کو ایک منظم اور ٹارگیٹیڈ دہشت گردانہ کارروائي میں ایران کے ایک اعلی فوجی افسر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر غیر فوجی علاقے میں میزائیل حملہ کر کے شہید کر دیا۔
انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جنرل سلیمانی کا عراق کا سفر، اس ملک کی حکومت کی دعوت پر انجام پایا تھا، کہا ہے کہ ایران کے اس اعلی فوجی افسر نے حالیہ برسوں میں ایران کے سب سے بڑے فوجی مشیر کی حیثیت سے عراق کی فوج اور حکومت کے ساتھ مل کر اس ملک میں دہشت گردی سے مقابلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔ ایران کے اسپیکر نے اپنے خط میں امریکی حکومت کے اس دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی پارلیمانوں اور عالمی برادری سے اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کو روکنے کی کوشش کیے جانے پر زور دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲