13 دسمبر 2020 - 09:51
رواں سال میں 35 ہسپانوی باشندوں نے اسلام قبول لیا

ہاشمی نژاد نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہونے والوں میں 65 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آستان قدس رضوی کے ادارہ برائے امور غیرایرانی زائرین کے سربراہ سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے کہا: گزشتہ ایک ڈیڑھ سال کے عرصے میں 35 ہسپانوی باشندوں نے حرم رضوی کے ساتھ رابطہ برقرار کر کے اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہونے والوں میں 65 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔
ادارہ امور غیر ایرانی زائرین کے مدیر نے کہا کہ قدس رضوی کی جانب سے سوشل میڈیا اور ویب سائٹ کے ذریعے کی جانے والی دینی تبلیغ کے بعد ان افراد نے اسلام کے بارے میں ابتدائی معلومات حاصل کیں اور رسول اسلام کی حیات طیبہ پر مبنی کتابیں اور قرآن کریم کا ترجمہ ان افراد کے لیے ارسال کیے جانے کے بعد انہوں نے اسلام کے قبول کرنے کی طرف اپنا رجحان ظاہر کیا۔
ہاشمی نژاد نے بتایا کہ اسلام کی طرف تمائل رکھنے والے افراد کو حرم رضوی کے روابط عامہ سے ویڈیو کالینگ کے ذریعے رہنمائی کی گئی اور پھر انہوں نے کلمہ شہادتین زبان پر جاری کر کے دین حق قبول کیا اور وہ اہل بیت اطہار(ع) کے چاہنے والوں کی صف میں شامل ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان افراد کو حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے دینی تعلیم دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲