20 اکتوبر 2020 - 12:46
نومبر کے پہلے ہفتے میں ایرانی کورونا ویکسین انسانی مرحلے میں داخل ہو گی

ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین نومبر کے مہینے کے اوائل میں انسانی مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات سعید نمکی نے منگل کے روز ایرانی مغربی صوبے آذربائیجان غربی کے شہر ارومیہ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی کرونا ویکسین کامیابی سے جانوروں کے مرحلے سے گزر چکی ہے اور نومبر مہینے کے اوائل میں انسانی مرحلے میں داخل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بیماری اور ویکسین میں بنیادی تبدیلی نہیں آئی تو ہم ویکسین کی تیاری میں کامیاب ہوں گے اور ہم نے عالمی ادارہ صحت کو اس کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

نمکی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں کورونا ویکسین کے حوالے سے خوشخبری سننے کو ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲