12 اکتوبر 2020 - 14:05
تصویریں/ اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ‎

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد سکرنڈ شہر میں کیا گیا، جس میں صدارت مرکزی صدر سید شکیل شاھ حسینی نے شرکت کی، ورکشاپ میں سندھ کے شہر کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری، سکرنڈ، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، شہدادکوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت دیگر شہروں سے منتخب شدہ اراکین نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں خصوصی خطاب انجنئیر سید حسین موسوی نے کیا، جبکہ موضوعاتی دروس حجتہ السلام علامہ مختار علی امامی اور دانشور معظم سید پسند علی رضوی نے دیئے۔ ورکشاپ سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید شکیل شاھ حسینی نے بھی خطاب کیا۔