25 ستمبر 2020 - 13:19
ہم فوجی شعبے میں خود کفیل ہوگئے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم فوجی شعبے میں خود کفیل ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو روس کے دورے پر ہیں روس کی سپوتنک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون اچھا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ایرانی اسلحہ کی پابندی کے خاتمے کے بعد ایران اور روس کے مابین فوجی معاہدوں پر دستخط ہونے کے امکان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان اس سلسلے میں بہت اچھا تعاون جاری ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنیادی اشیاء کی تجارت کے لئے "گرین کوریڈور" قائم کرنے  کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی تجویز بہت اہم ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بدھ کو روسی حکام سے ملاقات کرنے کیلئے ماسکو پہنچے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲