اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا نے آج ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 93 ہزار337 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 53 لاکھ 8 ہزار 14 ہو گئی۔
اسی عرصے کے دوران 95 ہزار 880 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا سے شفا حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42 لاکھ 8 ہزار 431 ہو گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران مزید ایک ہزار247 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 85 ہزار619 ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲