اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ، ایک اعلی صہیونی عہدیدار نے "کان" نیوز ایجنسی کو بتایا کہ بحرینی حکومت بہت جلد تل ابیب حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کرے گی۔
عرب 48 ویب سائٹ کے مطابق، انہوں نے دعوی کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سمجھوتہ کے معاہدے پر دستخط کے فورا بعد ہی بحرین کا یہ اقدام سامنے آ گیا تھا۔
ان کے بقول ، امریکی حکومت رواں سال کے اختتام سے قبل متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سمجھوتہ کے معاہدے پر دستخط کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور تل ابیب خلیج فارس کے عرب ممالک سے خصوصا سیکیورٹی اور تجارت کے شعبے میں مزید تعاون چاہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲