25 اگست 2020 - 14:22
یروشلم پوسٹ: اسرائیلی وزارت جنگ نے عرب امارات کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی

مقبوضہ فلسطین سے چھپنے والے ایک اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی وزارت جنگ نے متحدہ عرب امارات کو کئی ارب ڈالر کا جدید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جب کہ دوسری جانب رپورٹوں میں اس کی مخالفت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یروشلم پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کو جدید ہتھیاروں کی فروخت کے تمام معاہدوں جن پر اسرائیلی وزیر اعظم یا موساد نے دستخط کئے تھے منظوری مل گئی ہے۔  

باخبر ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی اخبار ’یدیوت احارونوت‘ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت کے حوالے سے اسرائیلی وزارت جنگ نے وزیر اعظم کے دفتر اور موساد کی مخالفت کی تھی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وزارت جنگ نے اسرائیلی ہتھیاروں کی فروخت کے تمام معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲