اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی حکومت عرب امارات کے علاوہ اب دوسرے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے ایک نیوزایجنسی کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا: "میں کل امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کی میزبانی کر رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ دوسرے ممالک متحدہ عرب امارات کی پیروی کریں گے۔"
نیتن یاھو نے مزید کہا: "یہ ان پالیسیوں کے نتائج ہیں جن کا میں نے کئی دہائیوں سے تعاقب کیا ہے۔
صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نے دعوی کیا: "متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن بہت سارے فوائد کا حامل ہو گا۔ "ہمیں بڑی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔"
اپنی تقریر کے دوسرے حصے میں، نیتن یاھو نے دعوی کیا ہے کہ وہ کل مقبوضہ بیت المقدس میں متحدہ عرب امارات کے علاوہ کسی دوسرے ملک کے سربراہ سے ملاقات کریں گے ، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲